بچوں کو خودکش بنانے والے ذہن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پرویز رشید
اتوار 13 جولائی 2014 12:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم سے ایسی درسگاہیں بنائیں جہاں سے خودکش حملہ آور اور فائرنگ کرنے والے نوجوان نکلے ہمیں اس ذہن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہورمیں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کسی ایسی چیزکا حصہ نہ تو بنی ہے اور نہ ہی بنے گی جو ملک کے آئین و قانون سے متصادم ہو۔
پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیئے جانے کے معاملے میں خود پیپلز پارٹی کے رہنما الگ الگ بات کررہے ہیں اور اس کے علاوہ خود پرویز مشرف بھی اس مبینہ ڈیل کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو میڈیا سے بہت پیار ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد اور فعال میڈیا جمہوریت سے انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے)
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران دہشتگردوں نے وزیرستان کے لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا، وہ اپنے گھر میں اجنبیوں کی طرح رہ رہے تھے، ان کے گھروں کا قبضہ واپس دلانے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے اور جلد ہی یہ لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔
موجودہ حکومت متاثرین کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور ہر خاندان کو 65 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جو کہ ملک بھر میں فی خاندان آمدنی سے کم از کم 3 گنا زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے سانحہ لاہور سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو نامزد کردیا تھا اور اب شاہ محمود قریشی بھی اسی طرح کی پیش گوئی کررہے ہیں، اس طرح کی باتیں وہی کرسکتے ہیں جو سانحات کو رونما کرانے والا ہو یا انھیں اس کا پتہ ہو۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے جس غیر ملکی قوت سے آزادی حاصل کی درحقیقیت وہ ہماری ضروریات سے آگاہ تھے، انہوں نے ایسی درس گاہیں بنائیں جن سے فارغ التحصیل بچے سب سے محبت کرتے ہیں لیکن ہم نے ایسی درسگاہیں بنائیں جہاں سے خودکش جیکٹ اور گولیاں چلانے والے نوجوان نکلتے ہیں۔ ہمیں نوجوانوں کو تباہ کرنے والے اس ذہن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.