Live Updates

شہباز شریف گوجرانوالہ میں موسم کی شدت برداشت نا کر سکے ،دورہ ادھورہ چھوڑ کر واپس چلے گئے

ہفتہ 12 جولائی 2014 23:57

شہباز شریف گوجرانوالہ میں موسم کی شدت برداشت نا کر سکے ،دورہ ادھورہ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف گوجرانوالہ میں موسم کی شدت برداشت نا کر سکے دورہ ادھورہ چھوڑ کر واپس چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں رمضان بازاروں کے دورہ کے بعد آر پی او آفس میں ڈویژن بھر کے ڈی پی اوز سے ملاقات کرنا تھی ۔ ایجنڈے میں مسلم لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے گھر جا کر تعزیت کرنا بھی شامل تھا ۔

ایم پی اے توفیق بٹ کے والد دو دن قبل وفات پا گئے تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن وزیراعلی میاں شہباز شریف صرف پیپلز کالونی رمضان بازار کا دورہ کر کے واپس چلے گئے ۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں موسم کی شدت دیکھتے ہوئے وزیراعلی واپس چلے گئے ان کی طبیعت ساتھ نہیں دے رہی تھی کہ وہ شدید گرمی میں پیدل چل سکیں۔یہاں یہ ذکر بھی قابل غور ہے کہ سرکار ی محکمہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اچانک گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی اور شاہین آباد کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا ۔ جبکہ وزیراعلی کا دورہ شیڈول کے مطابق تھا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :