وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے ،شرجیل انعام میمن،آئی ڈی پیز کو درپیش اذیت ناک مسائل کو حل کرنے اور رمضان کے دوران بھی ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے، صوبائی وزیر اطلاعات
ہفتہ 12 جولائی 2014 23:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی سے گریز کرے اور آئی ڈی پیز کو درپیش اذیت ناک مسائل کو حل کرنے اور رمضان المبارک کے دوران بھی ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی بلوغیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ماضی کی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لئے جو تعصبی اور بیمار ذہن رکھا جاتا تھا سندھ نے ایسا نہیں کیا۔
ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ18 ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکو مت صوبائی معاملات میں دخل اندازیاں بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی اور بالخصوص صوبہ سندھ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاق کو اس وقت صوبائی معاملات میں مداخلت کی بجائے شمالی وزیر ستان سے متاثرہ آئی ڈی پیز کو جو اس وقت اذیت ناک مسائل سے دوچار ہیں ان کے حل کے لئے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان آئی ڈی پیز کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں بے جا مداخلت کی بجائے ماہ رمضان المبارک کے دوران بھی ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ سندھ وفاق کے کسی بھی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی بلوغیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لئے جو تعصبی اور بیمار ذہن رکھا جاتا تھا سندھ نے ایسا نہیں کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں پنجاب حکومت ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو ائیرپورٹ آمد پر ان کا استقبال تک نہیں کرتے تھے اور تعصبی کردار رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس روایت کو کبھی نہیں اپنایا اور تعصبی اور بیمار ذہن نہیں رکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.