Live Updates

پشاور عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 12 جولائی 2014 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) پشاور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان کی عدالت میں عمران خان کے خلاف ہرجانے کا کیس کی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان نے عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔کرپشن کا الزام عائد کرنے پر سابق صوبائی وزیر بخت بیدار نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ بخت بیدار کی درخواست کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :