وزیر داخلہ کی دہشتگردوں کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے موثربنانے کی ہدایت

ہفتہ 12 جولائی 2014 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آپریشن راہ عضب کے دوران دہشتگردوں کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے مزید موثربنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال حساس ہے ۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی سی او،سی پی او، ایس ایس پی،چیف کمشنر اسلام آباد، قائم مقام آئی جی،ایس ایس پی اور اے آئی جی اسپیشل برانچ شریک ہوئے جس کے دوران جڑواں شہروں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی صورت میں ممکنہ حکمت عملی کی تیاری اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد اور راول پنڈی کی پولیس کے درمیان باہمی رابطوں اور انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثربنانے کی ہدایات دیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال حساس ہے۔ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ گشت سے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس اداروں کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔

پولیس فورس جسمانی تربیت بہتر بنائے، خود کو جدید اسلحے سے لیس کرے۔ دونوں شہروں کی پولیس مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرے اور ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کو سخت کیا جائے۔وزیر داخلہ نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس فورس جسمانی تربیت بہتر بنائے، خود کو جدید اسلحے سے لیس کرے،حساس مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت رکھی جائے۔وزیر داخلہ نے جڑواں شہروں کی پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں شہروں کی پولیس مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس، رینجرز کے مشترکہ گشت سے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا۔

متعلقہ عنوان :