چودہ اگست کے دن کو متنازع نہ بنایا جائے،قومی دن پر سیاست کرنااچھی بات نہیں ‘

سید خورشید شاہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 17:32

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید نے کہا ہے کہ چودہ اگست کے دن کو متنازع نہ بنایا جائے، قومی دن پر سیاست کرنااچھی بات نہیں سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ اگر حکومت نے چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تو ضرورسوچیں گے،ڈی چوک پرعمران خان کو بھی شوق پورا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) بارہ اکتوبر کے واقعے پربھی آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرتی تو انہیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، پرویز مشرف کا پھندا اب حکومت کے گلے میں پڑ گیاہے غزہ پراسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس معاملے پراقوام متحدہ جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :