وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی سے گریز کرے ،شرجیل انعام میمن

ہفتہ 12 جولائی 2014 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی سے گریز کرے اور آئی ڈی پیز کو درپیش اذیت ناک مسائل کو حل کرنے اور رمضان المبارک کے دوران بھی ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی بلوغیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ماضی کی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لئے جو تعصبی اور بیمار ذہن رکھا جاتا تھا سندھ نے ایسا نہیں کیا۔

ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ18 ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکو مت صوبائی معاملات میں دخل اندازیاں بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی اور بالخصوص صوبہ سندھ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق کو اس وقت صوبائی معاملات میں مداخلت کی بجائے شمالی وزیر ستان سے متاثرہ آئی ڈی پیز کو جو اس وقت اذیت ناک مسائل سے دوچار ہیں ان کے حل کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان آئی ڈی پیز کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں بے جا مداخلت کی بجائے ماہ رمضان المبارک کے دوران بھی ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ سندھ وفاق کے کسی بھی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی بلوغیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لئے جو تعصبی اور بیمار ذہن رکھا جاتا تھا سندھ نے ایسا نہیں کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں پنجاب حکومت ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو ائیرپورٹ آمد پر ان کا استقبال تک نہیں کرتے تھے اور تعصبی کردار رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس روایت کو کبھی نہیں اپنایا اور تعصبی اور بیمار ذہن نہیں رکھا۔

متعلقہ عنوان :