سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر دو پستولوں سے فائرنگ کرنیوالا احسن بٹ بیرون ملک فرار ہوگیا، نجی ٹی وی

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:48

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر دو پستولوں سے فائرنگ کرنیوالا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر دو پستولوں سے فائرنگ کرنیوالا پولیس اہلکار احسن بٹ بیرون ملک فرار ہو گیا ،محکمہ پولیس میں بطور اردلی فرائض سر انجام دینے والا احسن بٹ ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن کاشف خلیل کا کزن ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ایک روز قبل ڈی ایس پی کاشف خلیل کو پورا دن بٹھائے رکھا اور انہیں اپنے کزن احسن بٹ کو تین روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور ذرائع کے مطابق پیش نہ کرنے کی صورت میں کاشف خلیل کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ احسن بٹ واقعے کے بعد عمرہ کی غرض سے سعودی عر ب روانہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :