لاہور ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:09

لاہور ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشنل ٹریبونل کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں۔

جس کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ رجسٹری میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سکیورٹی کے لئے پولیس کمانڈوز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو بھی دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :