ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں پنجاب کے رہنے والے مسلمان بھائی صرف رمضان بازاروں سے13لاکھ کلو مرغی کا گوشت اور 6500درجن انڈے کھا گئے

ہفتہ 12 جولائی 2014 15:51

ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں پنجاب کے رہنے والے مسلمان بھائی صرف رمضان ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء ) ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں پنجاب کے رہنے والے مسلمان بھائی صرف رمضان بازاروں سے13لاکھ کلو مرغی کا گوشت اور 6500درجن انڈے کھا گئے جبکہ اب تک8161میٹرک ٹن آٹا فروخت ہو چکا ہے۔ اب تک26لاکھ کلو چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوئی ۔

(جاری ہے)

یہ با ت پنجاب کے سیکرٹری صنعت نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں اجلاس کو بریفنگ دیتے کہی، انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صوبہ بھر میں1015ایف آئی آر رجسٹر کر کے1082گراں فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ کل1,59,79,447روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبہ بھر کے مدنی دستر خوانوں پر12 لاکھ افراد کو کھاناکھلایا جا چکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں کی نسبت اب کولڈ سٹوریج سے زیادہ آلو کے ٹرک سپلائی ہو رہے ہیں جن کو مانیٹر کرنے کانظام وضع کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :