وفاق صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی بند کرے، شرجیل میمن

ہفتہ 12 جولائی 2014 15:38

وفاق صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی بند کرے، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت بند کر کے آئی ڈی پیز کے مسائل پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکوت رمضان المبارک کے مہینے میں سندھ میں بدترین لوڈ شیڈنگ بند کرے، صوبائی معاملات میں مداخلت بند کی جائے اور آئی ڈی پیز کے مسائل پر توجہ دی جائے، وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت وفاق صوبائی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، ماضی میں پنجاب حکومت نے صدر، وزیراعظم کے حوالے سے تعصب کا مظاہرہ کیا لیکن ہم نے ایسانہیں کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :