ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیزمواد سے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا , گیس کی فراہمی معطل

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:49

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیزمواد سے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا۔ پیرکوہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق، ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیزمواد سے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا جس کے باعث تین مختلف کنووٴں سے پیرکوہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔