بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ تین موبائل ہسپتال اور راشن کے دو ٹرک روانہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:41

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے جدید سہولیات ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ تین موبائل ہسپتال اور راشن کے دو ٹرک روانہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے تین جدید سہولیات سے آراستہ موبائل ہسپتال جن کے ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف ، ڈاکٹرز اور بائیو مکنیکل انجینرز بھی روانہ کئے گئے ہیں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ موبائل یونٹ متاثرین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے آخری وقت تک موجود رہیں گی اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے راشن کے دو ٹرک جن میں گھی ، آٹا چینی ، چاول اور روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں روانہ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :