ایف آئی اے کا طاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کیلئے انٹرپول کو خط
ہفتہ 12 جولائی 2014 14:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء ) ایف آئی اے نے ڈاکٹرطاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول کو خط لکھا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول کو خط لکھا ہے جب کہ ساتھ ہی ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی ایک خط لکھا ہے جس میں منہاج القرآن ولاز اسٹریٹ ہوسٹن اور البستار فرینکفرٹ کی معلومات بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ایف آئی کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو بھی ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ادارہ منہاج القرآن اور اس سے منسلک ادارے چلانے والوں کے ٹیکس آڈٹ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے متن میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری نے غیرآئینی اقدام سے منتخب حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی ہے اور وہ ریلیوں کے ذریعے منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ طاہرالقادری نے گزشتہ سال 13 جنوری سے 4 دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیے رکھا تھا جس سے نہ صرف وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئے تھے جبکہ ملک میں عدم استحکام کے لئے طاہرالقادری یہ عمل دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.