Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری قلابازیاں کھانے کے ماہر ہیں، پرویز رشید

ہفتہ 12 جولائی 2014 13:25

عمران خان اور طاہر القادری قلابازیاں کھانے کے ماہر ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکسان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری قلابازیاں کھانے کے ماہر ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے حکومت فوج کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، قومی تنصیبات کی حفاظت کے لئے فوج کی مدد درکار ہے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ آئین کے مطابق ہیں، اگر فوج کو کسی قانونی تحفظ کی ضرورت ہے تو وہ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت کی جانب سے فوج کو دیئے گئے اختیارات پر نکتہ چینی کرنے والے دراصل دہشت گردوں کو مظبوط کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری قلابازیاں کھانے کے ماہر ہیں، دونوں کو ہم نے گرجتے برستے دیکھا ہے اور پھر ایک ساتھ ہنستے، اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے دیکھا ہے۔ طاہرالقادری گزشتہ برس بھی صدر اور وزیراعظم کو گھر بھیج چکے، پارلیمنٹ تحلیل کرکے انقلاب لا چکے ہیں، گزشتہ برس بھی ہم نے انقلاب دیکھا تھا جب لوگ شدید سردی میں ٹھٹھر رہے تھے اور طاہر القادری گرم گاڑی میں بیٹھ کر واپس کینیڈا چلے گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات