Live Updates

حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، تحریک انصاف

ہفتہ 12 جولائی 2014 13:08

حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، تحریک انصاف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ، حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے ، لانگ مارچ کیلئے کسی کی اجازت نہیں لیں گے ، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے نکل رہے ہیں ، عمران خان کی نظر بندی سے متعلق حکومتی بیان دھمکی ہے ، امید ہے حکومت اس حد تک نہیں جائے گی ، شیرں مزاری نے کہا کہ لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات