روس اورباغی جنگجوفائر بندی سے گریز کر رہے ہیں، یوکرائنی صدر

ہفتہ 12 جولائی 2014 13:00

کیف(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) یوکرائنی صدر پیٹرو پورو شنیکو نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں فعال روس نواز باغی اور ماسکو حکومت فائر بندی پر مذاکرات کرنے سے گریز کر رہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پورو شینکو نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن کو بتایا کہ انہوں نے فائر بندی کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے لیے متعدد منصوبے پیش کیے ہیں لیکن ماسکو اور باغیوں نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے ٹیلی فون پر تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق بائیڈن نے پورو شینکو کو بتایا کہ باغیوں کی مدد کے تناظر میں واشنگٹن روس کا احتساب کرنے کے لیے اتحادیوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :