حماس نے اسرائیلی ہوائی اڈے پر حملے کی دھمکی دیدی

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:56

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری بازو نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیل میں بین گْوریان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو غزہ پٹی سے راکٹ حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حماس نے جاری کردہ اپنے ایک ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں پر حملوں کی وجہ سے حماس تحریک نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اسرائیل کے اس انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف پرواز نہ کریں۔ حماس نے کہاکہ بین گْوریان کا ہوائی اڈہ اس کے اہداف میں سے ایک ہو گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس ایئر پورٹ پر حملے کی وجہ وہاں قائم اسرائیلی فوجی اڈہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :