علم کی شمع جلانے والی ملالہ سترہ سال کی ہوگئی

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:29

علم کی شمع جلانے والی ملالہ سترہ سال کی ہوگئی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) علم کی شمع جلانے والی گل مکئی سترہ سال کی ہوگئی، وادی سوات کی ہونہار طالبہ نے دہشت گردوں سے ہار نہیں مانی اور آج پاکستان کا وقار بن کر زندہ ہے۔ تعلیم عام کرنے کے لیے توانا آواز بلند کرنے والی ملالہ کے عزم و حوصلے کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ کمزور سی لڑکی نے دہشت گردوں کو چیلنج کیا اور شہرت کا وہ بام عروج پایا، جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوا۔

(جاری ہے)



ملالہ یوسفزئی بارہ جولائی انیس ستانوے کو مینگورہ میں پیدا ہوئی، نو اکتوبر دو ہزار بارہ کو دہشت گردوں نے اسے ہمیشہ کے لیے خاموش کرنا چاہا، لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، وہ آج بھی پاکستان کا وقار بن کر زندہ ہے۔ ملالہ کے ساتھ فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبات کائنات ریاض اور شازیہ رمضان بھی ملالہ کے ساتھ لندن میں زیرتعلیم ہیں۔ حال ہی میں وہ چھٹیاں منانے سوات پہنچیں اور ملالہ جیسی دوست پر فخر کا اظہار کرتی نظر آئیں۔

طلبا کے لیے ملالہ ایک رول ماڈل ہے، تاہم ملالہ ڈے پر ملالہ یوسفزئی کے اسکول میں کوئی تقریب منعقد نہ ہونے پر طلبا اداس ہیں۔ س

متعلقہ عنوان :