کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نےلوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف ٹرین روک دی

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:27

کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نےلوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف ٹرین روک ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) ریلوے ملازمین نے بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس روک دی۔ ریلوے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے ان کا جینا دوبھر کررکھا ہے جبکہ گزشتہ 4 روز سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں وہ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔

بعد ازاں ریلوے حکام نے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر قسم کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی جس پر ریلوے ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور جعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔