عمران، قادری، چوہدری برادران اور ہمارا اتحاد ہوچکا، شیخ رشید

ہفتہ 12 جولائی 2014 12:16

عمران، قادری، چوہدری برادران اور ہمارا اتحاد ہوچکا، شیخ رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان، طاہرالقادری، چوہدری برادران اورہم متحد ہوچکے ہیں، صرف اعلان باقی ہے۔ آزادی مارچ میںحکو مت سے مڈ ٹرم انتخابات کامطالبہ کیا جا ئے گا۔ مجھے ایمان کی حدتک یقین ہے کہ فوج14اگست کے آزادی مارچ کوروکنے کے لیے لوگوںکو ’’گولیاں‘‘ نہیں مارے گی۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے اندرجانے کاوقت آچکا ہے۔ حکمرانوںکو گنڈاسنگھ، گلوبٹ اور الوبٹ کولگانے کے اختیارات ہیں۔ صرف4حلقوں کے ڈبے کھولنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔ کسی نے ہم پرتشدد کیاتو ہم اس کاجواب بھی اسی اندازمیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جمہوریت چوروںاور ڈاکوؤںکو مبارک ہو، ہم گھربیٹھ جا تے ہیں۔

ن لیگ میں بدترین دھاندلی کرکے ہیرو کوزیرو بناناچاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کوبھی آخرکار اپوزیشن کے ساتھ آناہے ورنہ پیپلزپارٹی فارغ ہوجا ئے گی۔ حکو مت اپوزیشن کے خوف سے کابینہ میں نئے لوگوںکا جمعہ بازارلگانے جارہی ہے۔ افتخارچوہدری کی سفارش پرہی ارسلان افتخارایف آئی اے میںبھرتی کیاگیا۔ ملک میںایک خاندان کی حکو مت اوردوستوں کاجمعہ بازارلگا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دورمیں حکومت پرتنقید کرتے رہے، اب نوازشریف اپنے لوگوںکو نوازرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :