آپریشن کے نام پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین کا آرمی چیف کو خط

جمعہ 11 جولائی 2014 23:50

آپریشن کے نام پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے نام پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو لکھے گئے خط میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ یہ خط مجبور ہوکر لکھ رہے ہیں کیونکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جانے والا آپریشن غیر جانبدارانہ نہیں اور لسانی بنیادوں پر اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنان کا بلاجواز قتل، اغوا، تشدد، ماورائے عدالت قتل اور پے درپے گرفتاریاں ہورہی ہیں اور شہر میں رینجرز کے ہاتھوں لسانی بنیاد پر اردو بولنے والے کارکنوں کا قتل، اغوا، تشدد ہورہا ہے جس کی مزید معلومات وہ آئندہ خطوط لکھ کر دیتے رہیں گے۔