Live Updates

خانہ کعبہ میں جھوٹ بولنے والے 15 بیگناہوں کے قتل کیس میں دنیا و آخرت میں نہیں بچ سکیں گے: چودھری شجاعت ،جج صاحبان المیہ ماڈل ٹاؤن کا نوٹس لیں یہاں سموسہ پر سوموٹو ہوتا رہا، شہباز شریف مجرمانہ آرڈر کی ذمہ داری قبول کر لیں ،بیان

جمعہ 11 جولائی 2014 18:46

خانہ کعبہ میں جھوٹ بولنے والے 15 بیگناہوں کے قتل کیس میں دنیا و آخرت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے والے دنیا میں بچ گئے لیکن ماڈل ٹاؤن میں 15 بیگناہوں کے قتل کیس میں جھوٹ بولنے والے دنیا اور آخرت دونوں میں نہیں بچ سکیں گے، شہباز شریف کو چاہئے کہ وہ اخلاقی جرأت دکھائیں اور اس گھناؤنے فعل کی ذمہ داری قبول کر لیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ جج صاحبان کو بھی چاہئے کہ وہ آئین کے تحت اس سانحہ کا نوٹس لیں جو ایک سموسہ پر بھی سو موٹو نوٹس لیتے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا واقعہ کیا ہو سکتا ہے لیکن اس لیے نوٹس نہیں لیا جا رہا کہ اس میں نواز اور شہباز شریف جیسے بڑے نام ہیں، یہ ضد، انا اور انتقام کی بنیاد پر مجرمانہ آرڈر کا المیہ ہے جس میں جتنی ذمہ دار انتظامیہ تھی اتنی ہی ذمہ دار عدلیہ بھی بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی اور کیس نہ سنا گیا تو پھر یہ ایف آئی آر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو گی اور کیس بھی وہیں سنا جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے شہباز شریف اور اس کے چھڑیوں (قریبی حواریوں) کی الزام تراشی کے بارے میں مزید کہا کہ شہباز شریف تو خانہ کعبہ میں بھی جھوٹ بولتے رہے لیکن چھڑیوں کو چاہئے کہ وہ بیان دینے سے پہلے اپنے والد صاحبان اور محترم ماؤں کے ہمارے ساتھ رشتہ اور تعلق سے آگاہ رہیں ان میں سے دو کی محترم ماؤں کا تو میں اپنی والدہ محترمہ کی طرح ہی احترام کرتا ہوں ان کو بات کرتے ہوئے شرم کی حد برقرار رکھنی چاہئے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات