پانچ سال بعد آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہو گا،بھارتی رہنما کی ہرزہ سرزئی

جمعہ 11 جولائی 2014 17:22

پانچ سال بعد آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہو گا،بھارتی رہنما کی ہرزہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی پاکستان دشمنی کے رنگ دکھانا شروع کر دیے، پارٹی رہنما کہتے ہیں کہ پاکستان اپنی فکر کرے اور شیو سینا کادعویٰ ہے کہ آئندہ پانچ سال میں آزاد کشمیر بھی پاکستان سے چھین لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کی حکمران جماعت اور ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی نے کشمیر پر پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا ۔

نئی دلی میں بی جے پی کے ترجمان مختار عباس نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ کشمیر پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی سرزمین کی حفاظت کرے ۔ دوسری جانب بی جے پی کی اتحادی اور ہندو انتہا پسند جماعت شو سینا کا کہنا ہے کہ بھارت تو آزاد کشمیر کو بھی اپنا بنانے کی سوچ رہاہے اور ہو سکتا ہے کہ اگلے پانچ سال بعد آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہو۔

متعلقہ عنوان :