لاہور میں ایف آئی اے نے 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کرلیں

جمعہ 11 جولائی 2014 16:39

لاہور میں ایف آئی اے نے 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کرلیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیروز پور روڈ پر چھاپہ مار کر 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کرکے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر گرین کیمپ ہاؤسنگ سوسائٹی میں طاہر عباس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر مختلف کمپنیوں کی 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو بھی حراست میں لیا جن کی شناخت طاہر عباس اور شیخ قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے انھیں سموں کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے نادرا کا چوری شدہ ڈیٹا فراہم کیا جاتا تھا، نادرا کے ڈیٹا کی مدد سے سموں کو ایکٹویٹ کر کے جرائم کی مختلف کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا تا تھا۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ایک سم کو ایکٹیویٹ کرنے کے انھیں 2 سے 3 روپے دیئے جاتے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :