ججز نظربندی کیس کی سماعت،مشرف کو ایک دن پیشی سے استثنیٰ مل گیا

جمعہ 11 جولائی 2014 14:39

ججز نظربندی کیس کی سماعت،مشرف کو ایک دن پیشی سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آاباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء ) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو جمعہ کوحاضری سے استثنا مل گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کو بیماری کے باعث جمعہ کی حاضری سے استثنا مل گیا۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ پرویز مشرف کے وکیل صفدر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے تین ہفتے کا آرام اور سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عدالت نے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، آئندہ سماعت 8 اگست کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :