Live Updates

عمران خان قومی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں اپناموثر کردار ادا کریں‘ عرفان صدیقی

جمعہ 11 جولائی 2014 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء ) قومی معاملات کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پرز ور دیا ہے کہ وہ قومی مسائل کو حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں اپناموثر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی ملین مارچ اور سڑکو ں پر احتجاج سے ملک میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ایک سوال پر مشیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ان عناصر کے خلاف شروع کیاگیا ہے جو گولی کے ذریعے اپنی سوچ کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :