پانی کی تقسیم وفاق کے تمام یونٹوں کے درمیان حساس معاملہ ہے‘خواجہ آصف

جمعہ 11 جولائی 2014 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء ٌ) پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی تقسیم کے بارے میں صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطہ کار ادارے کے طور پر کام کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم وفاق کے تمام یونٹوں کے درمیان ایک حساس معاملہ ہے اور واپڈا کو چاہیے کہ صوبوں کے مابین اتفاق اور ہم آہنگی کیلئے رابطہ کار کا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ایک ایسا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کی مدد سے پانی کی تقسیم کے معاملے پر صوبوں کی شکایات کو تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے دور کیا جاسکے۔ادھر وزارت پانی و بجلی نے بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے لائنوں کے عملے میں اضافہ اور تقسیم کے نظام میں بہتری پیدا کریں تاکہ کم وولٹیج اور بجلی کے تعطل کے مسئلے سے بچا جاسکے۔یہ ہدایات سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے وزارت میں موصول ہونے والی عوامی شکایات کے جائزہ کے بعد جاری کیں۔وزارت صارفین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ زیادہ گرمی کے وقت بجلی کے استعمال میں کمی کریں کیونکہ تقسیم کے نظام میں استعداد کی کمی بجلی کے تعطل اور کم وولٹیج کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :