وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثاراور شہباز شریف کی ملاقات

جمعہ 11 جولائی 2014 14:15

وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثاراور شہباز شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، تینوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی امداد سے معتلق بریفنگ دی۔