ماہ رمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ، عوام بلبلا اٹھے
جمعہ 11 جولائی 2014 14:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ملک بھر میں بلا خیز گرمی کے دوران روزداروں کو غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے بھون کر رکھ دیا ہے۔ شہری علاقوں میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ایک طرف آگ برساتا سورج تو دوسری جانب روزہ دار، رہی سہی کسر وزارت پانی و بجلی نے پوری کر دی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ شہر قائد میں 7 سے 8 گھنٹے بجلی کی بندش نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ بیشتر علاقوں میں سحر اور افطار کے اوقات بھی بجلی بند رہتی ہے۔ لاہور میں بجلی کا نظام شدید گرم موسم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
اکثر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش معمول بن گئی ہے۔
سحری، افطاری اور نماز تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے اعلانات بھی صرف طفل تسلی ہی ثابت ہوئے ہیں۔ شہر کے اکثر علاقے ان اوقات میں بھی بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ لیسکو کے ٹرانسفارمرز کی خرابی کی شکایات عام ہو گئی ہیں جس سے بجلی کی طویل بندش ہو رہی ہے اور جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز ابھی تک خراب نہیں ہوئے وہاں سسٹم کو بچانے کے لئے جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ میپکو ریجن میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ رمضان المبارک میں سحر اور افطار اور تروایح کے دوران لوڈ شیڈنگ کے دوران میپکو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تما م اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کوئٹہ میں آٹھ سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں قلت آب کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔اسلام آؓباد: (دنیا نیوز) ایک طرف آگ برساتا سورج تو دوسری جانب روزہ دار، رہی سہی کسر وزارت پانی و بجلی نے پوری کر دی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ شہر قائد میں 7 سے 8 گھنٹے بجلی کی بندش نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ بیشتر علاقوں میں سحر اور افطار کے اوقات بھی بجلی بند رہتی ہے۔ لاہور میں بجلی کا نظام شدید گرم موسم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہو گیا ہے۔ اکثر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش معمول بن گئی ہے۔ سحری، افطاری اور نماز تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے اعلانات بھی صرف طفل تسلی ہی ثابت ہوئے ہیں۔ شہر کے اکثر علاقے ان اوقات میں بھی بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ لیسکو کے ٹرانسفارمرز کی خرابی کی شکایات عام ہو گئی ہیں جس سے بجلی کی طویل بندش ہو رہی ہے اور جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز ابھی تک خراب نہیں ہوئے وہاں سسٹم کو بچانے کے لئے جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ میپکو ریجن میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ رمضان المبارک میں سحر اور افطار اور تروایح کے دوران لوڈ شیڈنگ کے دوران میپکو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تما م اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کوئٹہ میں آٹھ سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں قلت آب کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228447#sthash.4qrB9SSw.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.