سعودی عرب نے ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین پاکستان کو فراہم کر دیں

جمعہ 11 جولائی 2014 13:17

سعودی عرب نے ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین پاکستان کو فراہم کر دیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) سعودی حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے اپنے دیرینہ اسلامی دوست ملک کو ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کر دی ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام نے پولیو ویکسین کی 2 کنسائنمنٹس ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے حوالے کیں، سعودی عرب کی فراہم کردہ پولیو ویکسین ایک سال تک کارآمد رہے گی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے پولیو سرٹیفییکیٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :