ارسلان افتخار سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،صدیق الفاروق

جمعہ 11 جولائی 2014 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،عمران خان فوج اور عوام کی پیٹھ میں چھرا گونپ رہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں صدیق الفاروق نے کہا کہ ارسلان افتخار سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور ہم نے اسے ایک دن میں سب کیسے تیار کر کے دے دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت کام کر رہی ہے اور گزشتہ تیرہ مہینوں میں 27 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کرچکی ہے۔

پی ٹی آئی کے مارچ پر انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ ضرور کریں اگر یہ بیس لاکھ لوگ لے آتے ہیں تو وہ بھی پاکستان کی آبادی کا صرف ایک فیصد حصہ ہوگی تو کیا وہ پورے ملک کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ یوم آزادی کو یوم فساد منایا جارہا ہے اور عمران خان فوج اور عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :