Live Updates

ارسلان افتخار کو عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول دیدی گئیں

جمعہ 11 جولائی 2014 12:04

ارسلان افتخار کو عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول دیدی گئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارسلان افتخار کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کرد گئی ہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے حصول کیلئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے ارسلان افتخار نے مبلغ 1200روپے فیس جمع کرادی، ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ارسلان افتخار کی درخواست کی فائل الیکشن کمیشن کے پاس پڑی ہے، چیف الیکشن کمشنر کے دستخط ہوتے ہی نقول جاری کردی جائیں گی۔



تاہم دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات کی نقول ارسلان افتخار کے نمائندے کو فراہم کی گئيں ہیں، جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ دیگر تمام متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)



واضح رہے کہ اس سے قبل ارسلان افتخار نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست جمع کرائی تھی جس کے تحت عمران خان کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر شیر افگن کے ریفرنسز کا ریکارڈ مانگا گیا تھا۔



ارسلان افتخار نے اپنی نئی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی تھی کہ عمران خان کیخلاف ماضی میں دائر کئے گئے ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر شیر افگن کے ریفرنسز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، دونوں ریفرنسز پر اسپیکر اور الیکشن کمیشن کے حتمی احکامات کی نقل بھی طلب کی گئی ہے جب کہ دوران کارروائی جاری ہونے والے ای سی پی کے احکامات کا ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

ارسلان افتخار کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ ریکارڈ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے درکار ہے جب کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت یہ ریکارڈ حاصل کرنا درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔ س

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :