امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر اعتماد کا اظہار

جمعہ 11 جولائی 2014 12:02

امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر اعتماد کا اظہار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) امریکا نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ واشنگٹن میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے جوہری اثاثوں پر تحفظات نہیں۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی نئی تشویش سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرامور پر بات ہوتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :