پشاور، پیپلز پارٹی کے رہنما مصبا ح الدین کے گھر کے باہردھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 10 جولائی 2014 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) پشاور کے گنجان آباد علاقے کوہاٹ روڈ پر پیپلز پارٹی کے رہنما مصبا ح الدین کے گھر کے باہردھماکہ سے عمارت کوجزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ روڈ ٹیکنیکل کالج کے نزدیک پیپلز پارٹی کے رہنماء مصباح الدین کے گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، بی ڈی یو کے مطابق بم کو ٹائم ڈیوائیس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جبکہ دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الدین کا کہنا تھا کہ 18 مئی بھتہ کی کال موصول ہوئی تھی دوسری مرتبہ افغانستان کے نمبر سے کال آئی مصبا الدین کے مطابق متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی تھی ۔

کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔ تاہم پھر بھی شدت پسندوں نے میرے گھر کو نشانہ بنایا ۔ پولیس تھانہ بھانہ ماڑی نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :