وزیرا عظم نواز شریف نے کراچی میں تیز رفتار میٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 10 جولائی 2014 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) وزیرا عظم میاں محمدنواز شریف نے کراچی میں تیز رفتار میٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔اس منصوبے کا نام ”گرین لائن ان کراچی “ ہوگا ۔وزیرا عظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور شہریوں کی سہولت کے لیے تیزرفتار میٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی کل لاگت 15ارب روپے ہوگی ،جس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔اس منصوبے کا ٹریک 24.5کلومیٹر طویل ہوگا ،جو سرجانی ٹاوٴن سے شروع ہو کر سٹی سینٹر کراچی (ٹاور) پر مشتمل ہوگا ۔اس ریپڈ بس سروس کے ٹریک پر جدید ایئرکنڈیشن بسیں چلائی جائیں گی ۔منصوبے پر لاہور اور راولپنڈی کی طرح کراچی میں بھی تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا ۔وزیرا عظم نے کہا کہ کراچی گرین بس منصوبہ عوام کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔یہ انقلابی بس منصوبہ کراچی کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔اس منصوبے سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :