موبی لنک نے شمالی وزیرستان کے بے گھرافرادکیلئے امدادی مہم شروع کردی

جمعرات 10 جولائی 2014 17:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) موبی لنک فاوٴنڈیشن نے شمالی وزیرستان کے8000 سے زائدبے گھرہونیوالے افراد( آئی ڈی پیز)کیلئے خوراکی مواد پاک فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ فوڈ پیکجزکی یہ کھیپ راولپنڈی ریس کورس میں منعقد ہ ایک تقریب میں پاک فوج کے سپرد کیا گیا جس میں 10کور کے اعلی افسران اور موبی لنک انتظامیہ کے ارکان بھی شریک تھے۔

موبی لنک فاوٴنڈیشن نے پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کے داخلی طورپر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے لئے امدادی مہم شروع کی ہے جس کے ایک حصہ کے طورپر موبی لنک نے پورے ملک میں اپنے دفاترمیں کلکشن کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ۔موبی لنک کی امدادی مہم کے تحت بنوں، ڈیرہ اسماعیل اورلکی مروت میں پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ کیمپوں میں عارضی طورپر مقیم بے گھر افراد کو خوراک اور غیر غذائی اشیا ء فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

موبی لنک کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ عمرمنظورنے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری بحران کے تناظر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنا گھربارچھوڑکر ہجرت پرمجبورہوئے ہیں۔داخلی طورپر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کی دوبارہ آبادکاری میں کمیونٹی کی طرف سے وسیع پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے۔کارپوریٹ ذمہ داری کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، موبی لنک وہ پہلی تنظیم ہے جس نے بے گھرافراد کوریلیف اور مدد فراہم کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دوسری تنظیمیں بھی ہمارے نقش قدم پرچلتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ حمایت فراہم کرنے کویقینی بنائیں گے ۔موبی لنک کے غذائی کھیپ میں آٹا، دالیں، منرل واٹر، خشک دودھ، تیل، نمک، چینی، چائے اور مصالحے شامل ہیں ۔ایک فوڈ پیکج 20 دن کی مدت کیلئے7 ارکان پرمشتمل خاندان کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے کافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :