کالعدم تحریک طالبان نے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دے دیں

جمعرات 10 جولائی 2014 17:18

کالعدم تحریک طالبان نے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ٹارگٹ کلرز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) کالعدم تحریک طالبان سوات اور مہمند گروپ نے شہر میں جاری مقابلوں میں ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے زون کی سطح پر ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ جبکہ بم دھماکوں کے ماہرین کو بھی آئی اے ڈی بلاک بم اور کنستر بم بنانے کی ہدایت جاری کردیں ہیں ۔ حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد پولیس نے اہلکاروں کو مزید سخت احکامات جاری کر دیے ۔

واضح رہے کہ شہر میں مقابلوں میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی ہلاکت میں اضافے کے ساتھ ہی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی بڑھ گئی ہے۔ انتہائی با خبر ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے ایک اور مراسلہ صوبائی وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر بموں سے حملے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ زون کے متعدد علاقوں جن میں منگھوپیر ، پیر آباد ، اورنگی ٹاوٴن ، اقبال مارکیٹ، پاکستان بازار ، سائٹ اے ، سائٹ بی، بلدیہ ٹاوٴن ، سعید آباد ، اتحاد ٹاوٴن ، مدینہ کالونی، موچکو سمیت دیگر علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان سوات اور مہمند گروپ کے مضبوط نیٹ ورک موجود ہیں ۔ جنہوں نے پولیس اور رینجرز کے مقابلوں میں اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جن کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ شہر کے تمام مضافاتی علاقوں میں واقع تھانوں کے اہلکاروں اور رہائش پذیر اہلکار اور افسران کو ٹارگٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :