وزیراعظم نے کراچی سرکلرریلوے ،لیاری ایکسپریس وے سمیت میگاپروجیکٹس میں حائل رکاوٹوں کولاپرواہی کا شاخسانہ قرارد دیدیا

جمعرات 10 جولائی 2014 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کراچی سرکلرریلوے ،لیاری ایکسپریس وے سمیت میگاپروجیکٹس میں حائل رکاوٹوں کولاپرواہی کا شاخسانہ قراردیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کوفوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی صدارت میں جمعرات کو گورنرہاؤس میں کراچی کے میگاپروجیکٹس کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،چیف سیکرٹری سندھ سجادسلیم ہوتیانہ،پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرکلرریلوے سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے 15 ارب روپے کا تخمینہ وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کوکراچی کے میگاپروجیکٹس کے حوالے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی راہ میں تجاوزات کو سب سے بڑی رکاوٹ قراردیا اورتجاوزات کے خاتمے جبکہ متاثرین کی متبادل مقام پر آباد کاری کے لیے15 ارب روپے مطالبہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ لاہوراوردیگرشہروں میں تجاوزات کے خاتمے پراتنی رقم خرچ نہیں ہوئی جتنی سرکلرریلوے روٹ سے تجاوزات ہٹانے کے لیے مانگی جارہی ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کا پانچ کلومیٹرحصہ تعمیرہونا باقی ہے،معاوضے کی عدم ادائیگی پرتجاوزات کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔وزیراعظم نے چیف سیکرٹری سندھ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ہوتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے التوامیں پڑے ہوئے ہیں ،وزیراعظم نے سرکلرریلوے ،لیاری ایکسپریس وے منصوبے میں حائل تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی لاہورموٹروے منصوبے پرجلد کام شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :