Live Updates

عمران خان لانگ مارچ منسوخ کرسکتے ہیں، منظور احمد وٹو

جمعرات 10 جولائی 2014 15:41

عمران خان لانگ مارچ منسوخ کرسکتے ہیں، منظور احمد وٹو

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ ملک میں تبدیلی صرف پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ذریعے ہی لے کر آئیں گے۔ گزشتہ روز نیویاک میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دیے جانے والی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب لانے کے طریقے سے اتفاق نہیں کرتی ہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ ہی ایک قانونی راستہ ہے۔



ان کا کہنا تھا وہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکنوں کو ہلاک کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اس ظلم کے نتائج کا سامنا کرنا چاہیٔے۔

(جاری ہے)



انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عمران خان اپنے لانگ مارچ کو منسوخ کردیں گے، کیونکہ ملک اس وقت حالتِ جنگ میں ہے۔



منظور وٹو کا مزید کہنا تھا کہ سونامی اور فوجی آپریشن ایک ہی وقت میں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہ کہا کہ پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان میں لڑنے والے تمام فوجیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے اقتصادی شعبے میں تعاون پر ان کی تعریف کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :