پاکستان کا شمالی وزیرستان آپریشن کے آئی ڈی پیز کے لیے غیرملکی امداد نہ لینے کا اعلان

جمعرات 10 جولائی 2014 15:21

پاکستان کا شمالی وزیرستان آپریشن کے آئی ڈی پیز کے لیے غیرملکی امداد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان آپریشن کے آئی ڈی پیز کے لیے غیرملکی امداد نہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن پاکستان کا اندرونی معاملہ اور آئی ڈی پیز ہماری ذمہ داری ہیں اپنے وسائل سے وقار کے ساتھ بحال کریں گے  موجودہ حالات میں ڈرون حملے نقصان دہ ہیں ڈرون حملوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، میرانشاہ ڈرون حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ابھی تک ڈرون حملے کے حوالے سے تصدیق ہونا باقی ہے  پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے  عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکے چین کے صوبے سنکیانگ میں روزہ رکھنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں طے پانے والی خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات جلد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ میرانشاہ ڈرون حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ابھی تک ڈرون حملے کے حوالے سے تصدیق ہونا باقی ہے، پاکستان ڈرون حملوں کے حوالے سے ہر سطح پر بات کرتا ہے اور یہ حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ترجمان نے کہاکہ حملے پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، موجودہ حالات میں ڈرون حملوں کے باعث دہشتگردی کے خلاف جاری ہماری جنگ پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ڈرون حملے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں اور ماضی میں بھی حملوں کی مذمت کی اور اسے ملکی خودمختاری کے خلاف سمجھتے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے آپریشن کے باعث افغانستان نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد کا معلوم نہیں تاہم علاقہ کلیئر ہونے کے بعد متاثرین دوبارہ اپنے علاقے میں آکر بسیں گے۔

تسنیم اسلم نے کہاکہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے آئی ڈی پیز ہماری ذمہ داری ہیں،ہم نے آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے بین الاقوامی مدد نہیں مانگی ۔اور آئی ڈی پیز کیلئے غیر ملکی امداد نہ لینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن پاکستان کا اندرونی معاملہ اور آئی ڈی پیز ہماری ذمہ داری ہیں ہم انھیں اپنے وسائل سے وقار کے ساتھ بحال کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے غیر ملکی امداد کیلئے کسی بھی قسم کی اپیل نہ کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں فلسطین میں جاری صیہونی فوج کی بربریت کے حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے اور 2 ریاستی حل کا حامی ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں روزہ رکھنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم نے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں خارجہ سیکرٹریز کو ملاقات کی ہدایت کی تھی اور یہ ملاقات اب زیادہ دور نہیں۔

متعلقہ عنوان :