Live Updates

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی عمران خان کے صادق اور امین ہونے سے متعلق فیصلہ کرے ،ارسلان افتخار

جمعرات 10 جولائی 2014 15:18

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی عمران خان کے صادق اور امین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی عمران خان کے صادق اور امین ہونے سے متعلق فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ارسلان افتخار نے عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وہ خیبرپختونخوا کابینہ کے رکن مولانا سراج الحق اور اسلامی نظریاتی کونسل کے مولانا شیرانی سے بھی رابطہ کرینگے اور عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرین کا معاملہ علمائے دین کے سامنے رکھیں گے ۔

ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے دین بتائیں کہ عمران خان جیسا شخص مجلس شوریٰ کا رکن کیسے ہو سکتا ہے؟ ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :