حکومت نے نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تمام محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

جمعرات 10 جولائی 2014 15:04

حکومت نے نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) حکومت نے نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تمام محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ پر ایسے ملازمین جو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد بھی ملازمت کررہے ہیں انہیں فارغ کرکے ان کی جگہ نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے مختلف محکموں میں 25 ہزار سے زائد اعلیٰ عہدوں پر کنٹریکٹ پر ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں جو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد مختلف محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں فارغ کرکے ان کی جگہ میرٹ پر نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا تاکہ بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔