وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں ہر صورت قیام امن کو یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات 10 جولائی 2014 13:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں گورنر عشرت العباد، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کے افسران شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ٹارگٹڈ آپریشن اور گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ ہر حال میں شہر میں امن و امان نافذ کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو حکام کی جانب سے سرکلر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کی تکمیل کیلئے سب سے بڑا مسئلہ تجاوزات کا خاتمہ ہے جس کے لئے 15 ارب روپے درکار ہیں۔
اس سے قبل کراچی پہنچنے پر وزیراعظم بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری مرحوم کے صاحبزاے چنگیز مری کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے خیر بخش مری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.