وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو چیرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا
جمعرات 10 جولائی 2014 13:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے عبوری انتظامی کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں چیرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کو کام کرنے روک دیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی شاہ کی سربراہی میں پی سی بی کا نیا گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو 30 روز کے اندر پی سی بی کے انتخابات کرائے گا، نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کے رکن ہوں گے۔(جاری ہے)
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی شاہ الیکشن کمیشن کے سربراہ بھی ہوں گے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر قائم مقام چیرمین پی سی بی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔
جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائر کرامت بھنڈاری کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، انھیں ہی کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر بنانا چاہیئے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت جمعرات تک پی سی بی کے انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمشنر کا اعلان کر دے گی۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.