کوئٹہ میں سرچ آپریشن،12مشتبہ افراد گرفتا ر

جمعرات 10 جولائی 2014 13:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمود نوتیزئی کے مطابق سرچ آپریشن خروٹ آباد ازبک بازار،بادیزئی ٹاؤن، پشتون باغ اور نواحی علاقے کچلاک کے مختلف علاقوں میں کیاگیا ،جس میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں اور افسران نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔۔