میران شاہ کا80 فیصد علاقہ طالبان سے صاف کردیا گیا ہے ، پاک فوج

جمعرات 10 جولائی 2014 13:15

میران شاہ کا80 فیصد علاقہ طالبان سے صاف کردیا گیا ہے ، پاک فوج

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) طالبان کے خلاف فوجی کارروائی ضرب عضب کی کمان کرنے والے میجر جنرل ظفر خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے 80فیصد علاقے کو طالبان سے صاف کر دیا گیا ہے اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تتر بتر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرستان کے صحافیوں کے دورے کے دوران بی بی سی سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل ظفر خان نے کہا کہ اس علاقے کو سو فیصد سیل کرنا ممکن نہیں ہے لیکن جو عناصر یہاں سے نکل گئے ہیں انھیں علاقے میں واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔

شمالی وزیرستان میں فوج کے کمانڈر نے کہا کہ وہ اس بات کا تعین نہیں کرسکتے کہ یہ آپریشن کتنے ہفتے یا مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ دینا قبل از وقت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ انھیں احساس ہے کہ لاکھوں افراد اس آپریشن سے متاثر ہوئے ہیں لیکن پوری قوم کو یہ سب کچھ مل کر برداشت کرنا ہوگا۔ میجر جنرل ظفر خان نے کہا کہ اس علاقے کو سو فیصد سیل کرنا ممکن نہیں ہے لیکن جو عناصر یہاں سے نکل گئے ہیں انھیں علاقے میں واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :