پشاور میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 10 جولائی 2014 12:18

پشاور میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) نواحی علاقے چمکنی میں پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد دونوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ پشاور کے تھانہ چمکنی کی پولیس چوکی وحید آباد کی پولیس موبائل معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 دہشتگردوں نے موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے پر 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سےایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ اس کے 2 دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مارے گئے دہشت گرد کی لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم اب تک اس کے لواحقین سامنے نہیں آئے جبکہ علاقے میں پولیس کے گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

بعد ازاں دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شہید اہلکاروں کے ورثا کے لئے 30 ، 30 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :