بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکے سے 5 افراد زخمی

جمعرات 10 جولائی 2014 12:05

بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکے سے 5 افراد زخمی

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) ریلوے روڈ پر نجی بینک کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی جب کہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بنوں میں ریلوے روڈ پر نجی بینک کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے تباہ کیا گیا، دھماکے سے 10 قریبی دکاکوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :