کراچی: فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن سمیت دو جاں بحق، تین ملزم ہلاک

جمعرات 10 جولائی 2014 11:47

کراچی: فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن سمیت دو جاں بحق، تین ملزم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے کارکن آصف کربلائی کی گاڑی کو ایمپریس مارکیٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب لسبیلہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں ماری گئیں تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ، ادھر لیاری کے علاقے بغدادی اور نیپئر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے جن کی شناخت مجید سٹیل ، اختر اور کاشف موٹا کے نام سے ہوئی ہے ، تینوں اغواء برائے تاوان ، قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

کراچی (دنیا نیوز)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے کارکن آصف کربلائی کی گاڑی کو ایمپریس مارکیٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب لسبیلہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں ماری گئیں تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ، ادھر لیاری کے علاقے بغدادی اور نیپئر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے جن کی شناخت مجید سٹیل ، اختر اور کاشف موٹا کے نام سے ہوئی ہے ، تینوں اغواء برائے تاوان ، قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228289#sthash.aJIdW8dv.dpuf

متعلقہ عنوان :